لاہور (این این آئی) تحریک انصاف اور(ق)لیگ میں اختیارات کی جنگ تیز، تحریک انصاف کے وزیر اسلم اقبال اور وزیراعلی پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی بیوروکریسی کو الگ الگ ہدایات دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف اور ان کی اتحادی (ق) لیگ کے مابین اختیارات کی جنگ میں صوبے کی بیوروکریسی کشمکش کا شکار ہوگئی ہے۔تحریک انصاف کے سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال اور وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے بیٹے منس الہی افسران کو الگ الگ ہدایات دے رہے ہیں، جس پر افسران بھی پریشان ہیں کہ کس کی مانیں اور کس کی نہ مانیں۔