اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

امریکی کرنسی میں بڑی کمی ، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)آخری کاروباری روز کے آغاز میں امریکی کرنسی کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے آرہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں پہلے ایک روپے 44 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 220.50 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی

اور ڈالر اب تک ایک روپے 94 پیسے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جمعرات کے روز بھی کاروباری دورانیے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 2.5ارب ڈالر کے فنڈ کی منظوری اور آنے والے دنوں میں وزیرخزانہ کے دورہ امریکا میں آئی ایم ایف و عالمی بینک حکام سے ریلیف سے متعلق مذاکرات کی خبروں کے باعث آج بھی ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا رہا۔مسلسل تنزلی کے سبب ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 223 اور 222روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ 227، 226، 225 اور 224روپے سے بھی نیچے آگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے آغاز سے ہی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر گھٹ کر 221.40 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم بعد دوپہر طلب قدرے بڑھتے ہی ڈالر کی قدر 2.01روپے کی مزید کمی سے 221.93 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 3.50روپے کی کمی سے 223.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین نے کہا کہ ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر پر دبا، برآمدات میں کمی اور اوپیک کی یومیہ 20لاکھ بیرل پیداوار میں کمی کے

فیصلے سے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان کے باوجود پاکستان میں خلاف توقع ڈالر کی تنزلی ہو رہی اور یہ تنزلی وزیر خزانہ کی روپے کو مستحکم رکھنے میں مہارت کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔

وزرات خزانہ کی جانب سے ڈالر کی سٹے بازی پر سخت نگاہ رکھے جانے اور ہر قسم کے فارن کرنسی ایکس چینج کو مانیٹر کرنے کی حکمت عملی سے سٹے باز محتاط ہوگئے ہیں۔

وزیر خزانہ سے وابستہ مثبت توقعات اور بیرونی دنیا سے سیلاب ریلیف کی مد میں فارن کرنسی فنڈز کی آمد سے فی الوقت ڈالر تسلسل سے ریورس گیئر میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…