اسلام آباد(این این آئی)54فیصد پاکستانیوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور امداد دینے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔اپسوس پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی سیلاب متاثرین کی مدد سے متعلق ایک اور سروے جاری کردیا جس میں52فیصد پاکستانیوں نے غیر سرکاری تنظیموں اور 48فیصد عوام نے حکومتی اداروں کو منتخب کیا۔50فیصد پاکستانیوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں مسلح افواج کی امدادی سرگرمیوں کی بھی تعریف کی۔ 34فیصد نے وفاقی حکومت تو 13فیصد نے این جی اوز کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کو سراہا۔