اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ٹرین آپریشن معطلی کی خبروں سے متعلق وضاحت جاری

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومتِ پاکستان اور ریلوے پاکستان نے کراچی سے ٹرین سروس معطلی سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت نے ایک بار پھر کراچی سے ٹرین سروس کو بند کر دیا ہے۔اس حوالے سے حکومتِ پاکستان نے

اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ پر پیغام جاری کیا ہے۔حکومتِ پاکستان نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے نے سندھ سے سیلاب کے باعث ایک ماہ سے زائد عرصے تک معطل رہنے والی ٹرین سروس کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔دوسری جانب ریلوے پاکستان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پہلے سے چلنے والی تمام ٹرینیں معمول کے مطابق روانہ ہوں گی، ہماری پہلی ترجیح مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ٹرین اسی وقت روانہ ہوتی ہے جب ہمارے انجینئرز ٹریکس کو فٹ قرار دیتے ہیں۔ریلوے پاکستان کے مطابق کراچی تک چلنے والی خیبر میل اور رحمن بابا ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوں گی، ہمارے وعدے کے مطابق کراچی تک آج(بدھ) سے مزید تین ٹرینوں(قراقرم، پاک بزنس، کراچی ایکسپریس)کے آپریشن کا آغاز ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اتوار کے روز کراچی سے پہلی ٹرین رحمن بابا ایکسپریس راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…