پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

شوہر کی دوسری شادی پر بیوی نے اپنے شیر خوار بچوں کو بالکونی سے پھینک دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر میں خاتون نے شوہر کی دوسری شادی پر اپنے دونوں بچے بالکونی سے پھینک دیئے جس کے نتیجے میں بچوں کی موت واقع ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کے ایک گائوں کی رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر مقیم ایک خاتون نے

اپنے ڈیڑھ ماہ اور دو سال کے بچوں کو بالکونی سے پھینک دیا،اہل محلہ بچوں کو اسپتال لے کر گئے تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔پولیس کے مطابق خاتون جب حاملہ تھیں تو ان کے شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی اور خرچہ نہیں دیتے تھے، کسمپرسی میں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی لیکن بچوں کو کھلانے کے لیے بھی کچھ نہں تھا جس پر خاتون نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔اہل محلہ کے مطابق خاتون نے خود بھی بالکونی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی تاہم انھیں روک لیا گیا۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔ خاتون کا نام نیفین عبداللہ ہے اور ان کی عمر محض 20 سال ہے۔عدالت نے ملزمہ کے مکمل جسمانی اور ذہنی معائنے کا حکم دیا ہے اور تب تک خاتون کو دارالامان میں رکھا جائے گا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…