پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اسحاق ڈار نے تسلیم کیا ہے ڈالر کی قدر میں اضافہ مصنوعی تھا،شریف خاندان کے کاروبار کیلئے مشینری بھارت سے ہی کیوں آتی ہے، بڑا سوال اٹھا دیاگیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے تسلیم کیا ہے حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ مصنوعی تھاجس سے ثابت ہو گیا ہے امپورٹڈ ٹولے اور ان کے حواریوں نے

اس واردات سے اربوں کا ڈاکہ ڈالا ہے ،پچھلے 5 ماہ میں انٹر نیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتیں 30 فیصد تک کم ہو چکی ہیں جبکہ پاکستان کے نام نہاد تجربہ کار حکمرانوںنے 50 فیصد تک بڑھائیں ،12روپے کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے اسے کم از کم 60سے70روپے تک کم ہونا چاہیے۔ ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا ثابت ہو گیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جان بوجھ کر ڈالرکو اوپر لے کر گئی تاکہ شریف خاندان کیلئے کرپشن کرنے والوں کے سر غنہ اسحاق ڈار کی واپسی پر اسے واپس لایا جائے اور یہی واردات پیٹرولیم کے ساتھ بھی کیا گیا اور عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود اس کا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کا سوال ہے کہ شریف خاندان کے کاروبار کیلئے ہر طرح کی مشینری صرف بھارت سے ہی کیوں آتی ہے ؟۔ اگر ان کی آڈیو لیک سامنے نہ آتی تو پابندی کے باوجود بھارت سے مشینری درآمد کر چکے ہوتے اور اب کسی اور ملک کے راستے مشینری منگوانے کی منصوبہ بندی کی گئی ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمران پہلے بھی عمران خان کی گرفتاری کی کوشش پر عوام کا رد عمل دیکھ چکے ہیں،ہم متنبہ کرتے ہیں ایسی کوئی حرکت نہ کی جائے جس سے ریت کی دیواروں پر کھڑی امپورٹڈ حکومت کے لئے مسائل پیدا ہوں ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…