پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پشاور،لیڈی پولیس کانسٹیبلز بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ، آئی جی کو خط لکھ دیاگیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) محکمہ پولیس میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل نے کہا ہے کہ ہم دو بہنیں محکمہ پولیس میں ہوتے ہوئے بھی بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں کے سامنے بے بس ہیں۔خواتین پولیس اہلکاروں نے آئی جی کے پی پولیس معظم جاہ انصاری کو خط لکھا ہے

جس میں کہا گیا کہ ہم 9 بہنیں ہیں اور ہمارے اکلوتے بھائی کو پانچ ماہ قبل قتل کیا گیا تھا، بھائی صفت اللہ محکمہ ایریگیشن کا ملازم تھا جسے بھتہ نہ دینے پر شہیدکیا گیا۔خط کے متن کے مطابق مقدمہ اندراج کے باوجود اجرتی قاتل اوربھتہ خور دندناتے پھر رہے ہیں، ملزم عابد، وہاب اور ارشد کے خلاف درجنوں مقدمات بھی درج ہیں تاہم وہ تاحال آزاد گھوم پھر رہے ہیں۔لیڈی پولیس کانسٹیبل نے آئی جی پولیس کو بتایا کہ میری کسی بہن کاجہاں رشتہ طے ہونے لگے تو وہاں یہ ملزمان جا کر انہیں ڈراتے دھمکاتے ہیں اور گھر سے ڈیوٹی کے لیے باہر نکلنے پر قاتل ہم پر فائرنگ کرتے ہیں، نقصان کے ڈر سے ہم بچوں کو اسکول بھی نہیں بھیج سکتے۔لیڈی کانسٹیبلز نے اعلی حکام سے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے بھائی کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے بتایا کہ ملزمان علاقے میں موجود نہیں ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پشاور پولیس نے پنجاب میں بھی چھاپے مارے ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…