پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

زاہدان میں جھڑپیں ایران نے تفتان بارڈر بند کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایرانی حکام نے ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد پاکستان کے ساتھ تفتان سرحد بند کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے

(ایف آئی اے) کے ذرائع نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امیگریشن اور ٹرانزٹ گیٹ برائے تجارت اور ٹیکس فری ٹریڈ گیٹ زیرو پوائنٹ بند رہا۔انہوں نے بتایا کہ ایران میں 780 افراد واپسی کے لیے امیگریشن کلیئرنس ملنے کے منتظر ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انہیں سرحد کی بندش کے بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔لیویز فورس کے ایک افسر نے بتایا کہ ایرانی حکام نے جمعے کی رات گئے زبانی طور پر مقامی انتظامیہ کو سرحد کی بندش کے بارے میں آگاہ کیا تھا تاہم اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔دالبندین کے ایک رہائشی علی محمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا کہ اگر زاہدان میں موجودہ صورتحال برقرار رہی تو سرحدی علاقوں کو ایرانی تیل اور خوردنی اشیا کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…