جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

سائفر غائب نہیں ہوا بلکہ چیف جسٹس کے پاس ریکارڈ میں موجود ہے، فواد چوہدری

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پی ٹی آئی کے نائب صدر و مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سائفر غائب نہیں ہوا بلکہ وہ چیف جسٹس پاکستان کے پاس ریکارڈ میں موجود ہے ۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہمیشہ احمقانہ باتیں کردیتی ہیں اور جب اس پر ردعمل آتا ہے تو وہ بھاگ جاتی ہیں۔نجی ٹی وی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ

آڈیو لیکس والے معاملے پر یہ لوگ نہیں بھاگیں گے، بلکہ اس کی مکمل تحقیقات ہوں گی، یہ لیکس سپریم کورٹ پہنچ گئی ہیں اب اس پر بھی عدالت کو میمو گیٹ کی طرح ایک کمیشن بنانا چاہئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے پاکستان کو لکھے گئے سائفر کی جو کاپی میرے پاس تھی معلوم نہیں وہ کہاں غائب ہوگئی ہے،جب آخری بار مجھے اپنی گرفتاری کا علم ہوا تو میں نے اپنا بیگ بنا کر تیاری کرلی تھی،گرفتاری کے لیے میں ہر وقت تیار رہتا ہوں۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب آخری بار مجھے اپنی گرفتاری کا علم ہوا تو میں نے اپنا بیگ بنا کر تیاری کرلی تھی، گرفتاری کے لیے میں ہر وقت تیار رہتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ شریفوں اور زرداری کی سیاست مافیاز کی طرز پر ہے، یہ لوگوں کو خرید لیتے ہیں یا ڈرا دھمکا کر قتل بھی کروا دیتے ہیں، مجھے گرفتار کرنے اور جیل میں ڈالنے کی کوشش کرنی ہے، جس کے لیے میں تیار ہوں۔پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ مجھے پتہ تھا یہ مجھے نا اہل کروانے کی کوشش کریں گے، یہ اس وقت الیکشن کروانا چاہتے ہیں جب مجھے نا اہل کروا دیں، میں ذہنی طور پر ہر چیز کے لیے تیار ہوں مگر ڈٹ کر مقابلہ کروں گا اور اپنی قوم کو حقیقی آزادی دلواں گا۔انہوںنے کہاکہ مریم اور بلاول ہر بار کوئی ایسی بات کر دیتے ہیں جس سے ہمارا فائدہ ہو جاتا ہے، مجھے نہیں انہیں کوچ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک بہت بڑی سیکورٹی بریچ ہے، اعظم خان والی آڈیو لیک شاید اس کے فون کی ریکارڈنگ ہے، جو بھی باتیں آڈیو لیک میں سائفر کے حوالے سے کیں وہ سب تو میں جلسوں میں کر چکا ہوں،سائفر کی ایک کاپی میرے پاس تھی، پتا نہیں وہ کہاں غائب ہو گئی ہے،

اسد مجید کے سائفر کے آخر میں لکھا تھا کہ ہمیں اسے ڈیمارچ کرنا چاہیے، عام لوگ سائفر کو نہیں سمجھتے، انکی زبان میں انہیں سمجھانے کے لیے لیٹر کا لفظ استعمال کیا۔ایوان صدر میں ہونے والی بڑی ملاقات کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جھوٹ میں بولنا نہیں چاہتا، سچ میں بول نہیں سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…