کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے، کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی، پولیس کی ساٹھ سے ستر گاڑیوں کا قافلہ بھی پھنس گیا، احتجاج کی وجہ سے شارع فیصل کے ائیرپورٹ سے صدر جانے والے ٹریفک پر گاڑیوں کی آمدو رفت محدود ہو گئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں کو متبادل راستوں پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ احتجاج اب بھی جاری ہے۔