ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا نے نا ئن الیو ن کے بعد افغانستان کے خلا ف ایٹمی حملے پر غور کیا تھا’ جرمن جریدہ

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) ایک رپورٹ کے مطابق امریکا نے 11/9 سانحہ کے ردعمل میں افغانستان کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے پر غور کیا تھا۔سب سے پہلے معتبر جرمن جریدے ڈر سپیگل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کو امریکی میڈیا نے بھی پیش کیا۔رپورٹ میں ایک سابق جرمن افسر مائیکل سٹینر کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکا میں دہشت گردی کے بعد ردعمل میں جن آپشنز پر غور ہوا ان میں ایٹمی حملہ بھی شامل تھا۔اْس وقت کے جرمن چانسلر گیرارڈ شروڈر کے سیاسی مشیر رہنے والے سٹینر نے کہا واشنگٹن اور نیو یارک میں تقریباً 3000 ہلاکتوں کے بعد امریکیو ں نے تمام امکانات کو میز پر رکھا تھا۔سٹینر کے مطابق چانسلر شروڈر کو ڈر تھا کہ شدید صدمے کی کیفیت میں امریکی ضرورت سے زائد ردعمل دکھا سکتے ہیں۔سٹینر نے انٹرویو میں مزید کہا کہ چانسلر شروڈر نے ان کی جانب سے امریکا کی ‘غیر مشروط حمایت’ پر مبنی بیان جاری کرنے کا آئیڈیا مسترد کر دیا تھا۔عراق کے خلاف امریکی قیادت میں فوجی مہم کا حصہ بننے سے انکار پر شروڈر اور امریکی صدر جارج بش کے درمیان 2003 میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…