جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی آڈیو لیک سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے امریکی سائفر پر بیانیہ بنا نے کی حکمت عملی وضع کرنے کی آڈیو لیک ان کیلئے سیا سی طور پر ان کی ساکھ کیلئے شدید دھچکہ ثابت ہو ئی ہےاور گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ آڈیو ٹپ ٹرینڈ بن گئی ۔

روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر لکھتے ہیں کہ عمران خان نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کا میابی کو امریکی سازش سے تعبیر کرکےجو بیانیہ بنایا تھا وہ احتجاجی تحریک کے کلائمیکس پر ضعف کا شکار ہوگیاہے۔ ان کا یہ جملہ کہ ہم نے اس ایشو پر کھیلنا ہے اور امریکہ کا نام نہیں لینا ان کی دیانت اور صداقت کے بارے میں سوالا ت کو جنم دیتا ہے۔ان کے سیکرٹری اعظم خان جو گریڈ22 کے سینئر بیو روکریٹ ہیں ان کا یہ جملہ کہ میں منٹس مر ضی کے ڈرافٹ کرلوں گا۔ان کے پروفیشنلزم پر سوالیہ نشان ہے۔وزیر اعظم کا عہدہ ملک کا اعلیٰ ترین عہدہ ہے اور اگر ملک کے چیف ایگزیکٹو اور ان کے پرنسپل سیکرٹری ریاستی امور میں اس طرح کا طرز عمل ا ختیارکریں گے توپھر عوام کا اعتماد اٹھ جا ئے گا۔اس آڈیو لیک کے بارے میں صحافی کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سائفر کے اوپر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ہے، یہ ایکسپوز کریں گے تو ہم کھیلیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…