راولپنڈی (آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی شراکت داروں کے تعاون سیلاب متاثرین کی جلد بحالی ممکن ہو گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے دونوں ملکوں باہمی تعاون کے فروغ کے کینڈین ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا ۔ کینڈین ہائی کمشنر نے سیلابی کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔