اسلام آباد (این این آئی) عدالت نے سارہ قتل کیس میں ایازامیر کی اہلیہ کی تین روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ قتل کیس میں ایازامیر کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ایاز امیراہلیہ ثمینہ شاہ کی 3روزکیلئیعبوری ضمانت منظور کرلی، اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل نے ضمانت منظور کی۔عدالت نے ثمینہ شاہ کوشامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ کو50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔