جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے معافی مانگ لی

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج زیبا چوہدری سے متعلق دئیے گئے بیان پر سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت کے دوران عمران خان نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں خاتون جج کے پاس جا کر معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔

جمعرات کو خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔سماعت کا آغازکرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم صرف چارج پڑھیں گے۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ پچھلی سماعت پر عمران خان بات کرنا چاہتے تھے جس پر عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ میری 26 سال کی کوشش رول آف لا کی ہے،خمیرے سوا جلسوں میں رول آف لا کی کوئی بات نہیں کرتا ۔عمران خان نے خاتون جج سے معافی کیلئے رضامندی ظاہر کی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ہمارے لیے توہین عدالت کاروائی کرنا مناسب نہیں ہوتا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی روک رہی ہے۔عمران خان نے دوران سماعت کہا کہ میرے علاوہ کوئی یہ بات نہیں کرتا، عدالت کو لگتا ہے کہ میں نے اپنی حد پار کی، خاتون جج کو دھمکانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔اسلام آبادہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان ایک ہفتے کے اندر بیان حلفی جمع کرادیں۔

خاتون جج کے پاس جانا یا نہ جانا آپ کا ذاتی فیصلہ ہوگا، اگر آپ کو غلطی کا احساس ہوگیا اور معافی کیلئے تیار ہیں تو یہ کافی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اگر عدالت کہے تو میں خاتون جج کے سامنے جا کر معافی مانگنے کو تیار ہوں، یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عدالت آپ کا بیان ریکارڈ کر لے گی۔

عمران خان نے کہا کہ کیا بیان حلفی کے علاوہ عدالت کو مطمئن کرنے کا کوئی آپشن موجود ہے؟ جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ نہیں، آپ کو بیان حلفی جمع کرانا ہو گا، آپ نے جو کہا اس کا ایک بیان حلفی جمع کرائیں، جو کچھ آپ نے کہا اس عدالت نے آپ کو کہنے کا نہیں کہا تھا۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان کو بیان کی روشنی میں بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے کہا کہ ہم فر دجرم کی کارروائی روک رہے ہیں،عدالت نے عمران خان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک موخر کردی۔قبل ازیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے مافیا سے جنگ لڑ رہا ہوں، عدلیہ سے کبھی نہیں لڑوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…