ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں تنخواہ نہیں لیتا لیکن 70افراد کی کابینہ کا دفاع نہیں کروں گا ، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہاتھ کھڑے کر دیے

datetime 18  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ میں70لوگوں کی کابینہ کا دفاع نہیں کروں گا لیکن میں آپ کو یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں تنخواہ نہیں لیتا ہوں۔اکتوبر سے ٹیرف کم ہوجائے گا

بجلی سستی ہوجائے گی ۔ جیو نیوز کے پروگرام میں وفاقی وزیر خزانہ، ڈاکٹر مفتا ح اسماعیل نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہمیں یہ توقع تھی کہ جب آئی ایم ایف کا بورڈ منظور کرے گاتو تھوڑا سا مزید اعتماد آئے گا۔تھوڑا سا ریزرو بڑھا ہے کیوں کہ آئی ایم ایف کی ادائیگی آئی ہے ۔مگر ساتھ ساتھ سیلاب آگئے سندھ کی تمام کاٹن پانی میں ضائع ہوگئی سندھ کا دو تہائی چاول خراب ہوگیا تمام کھجور کی فصل خراب ہوگئی۔ کچھ ہماری درآمدت کی طلب بڑھ گئی اور کچھ ہماری برآمدات میں کمی آگئی کیوں کہ چاول وغیرہ اتنے ایکسپورٹ نہیں ہوسکیں گے۔جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ایک چھوٹی سے توقع آگئی کہ خدانخواستہ شروع میں جو مسئلہ تھا کہ کہیں پاکستان واپس ڈیفالٹ کی طرف تو نہیں چلا گیا۔ جب ہم مارکیٹ کو یقین دہانی کرا دیں گے کہ کوئی ڈیفالٹ کا چانس نہیں ہے تو پھر ہم سمجھتے ہیں کہ ڈالر واپس آجائے گا۔پہلے تین مہینوں جولائی ، اگست ، ستمبر میں ہماری برآمدات گزشتہ سال سے زیادہ ہوں گی اور ہماری درآمد ات گزشتہ سال سے کم ہوں گی۔مجھے یقین ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا کیوں کہ جو پاکستان نے سخت فیصلے کرنے تھے پیٹرول، ڈیزل ، بجلی مہنگی کرنی تھی وہ کرلیں۔آئی ایم ایف کا پروگرام آگیا جو کہ ڈیفالٹ کے خطرے سے بچنے کیلئے بہترین یقین دہانی ہے ۔اس وقت دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے اکتوبرمیں 1.5ارب ڈالر ملیں گے۔چینی بینک پانچ سو ملین دے گاجب کہ ورلڈ بینک سے 500ملین متوقع ہیں ۔ اسکے علاوہ ورلڈ بینک سے سیلاب زدگان کے لئے1.5ارب ڈالر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…