منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن، کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے، ویڈیو وائرل

datetime 18  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کے دورے پرآئی انگلش ٹیم کی پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے گھلنے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے سیریز کی تیاریوں کیلئے بھرپور پریکٹس سیشن کیا

اور اس موقع پر کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی ایک دوسرے سے اچھے انداز میں ملنے اور بات چیت کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ویڈیو میں شان مسعود کو انگلش بیٹر ایلکس ہیلز کے ساتھ بات کرتے دیکھا گیا ،وکٹ کیپر بیٹر حارث کو انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر سے ملتے دیکھا گیا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے انگلش اسپنر عادل رشید اور معین علی کو خوش آمدید کہا، بعد ازاں ملاقات میں پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی شامل ہو ئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…