بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

مشکلات میں گھری عوام کیلئے خوشخبری ، وزیراعلی پنجاب نے بڑی منظوری دیدی

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے دیہاتوں اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی کے لیے نجی شعبے کے تعاون سے ایک منصوبے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

یہ منصوبہ نجی شعبے کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ ماحول دوست گرین فیول کی فراہمی سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو گا۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔پنجاب کے وزیر میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کی مرمت کے لیے ایک سے 2 لاکھ روپے دیئے جا رہے ہیں اور جن کی فصلیں تباہی ہوئیں ہیں ان کو بھی معاوضہ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیٹلائیٹ کی مدد سے سیلاب زدہ علاقوں کی تصاویر لی جا رہی ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو بلیک آؤٹ کرنے والے خود بلیک آؤٹ ہونے جا رہے ہیں۔ ملک میں استحکام کی ضروت ہے اور سیاسی استحکام کے لیے نئے الیکشن ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور اس لیے ان کو عطیات دیتے ہیں۔ وفاقی حکومت الزام لگاتی ہے کہ عمران خان سیلاب زدگان کا نہیں سوچتے لیکن جب عمران خان ٹیلی تھون کرتا ہے تو یہ لوگ مسائل پیدا کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب زدگان نیب زدگان پر اعتماد نہیں کرتے اور عمران خان کو بلیک آوٹ کرنے والے سیاست سے فارغ ہونے والے ہیں۔ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے اور بجلی کی قیمتوں میں بے شمار اضافے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے نیب میں اپنے کیسز صاف کیے ہیں لیکن اب احتساب کا عمل دوبارہ ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…