ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

منی لانڈرنگ کیس کے ملزم پر فریفتہ جیکولین فرنینڈس کے نئے انکشافات

datetime 17  ستمبر‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)200کروڑ روپے کی بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث تہاڑ جیل میں قید ملزم سکیش چندر شیکھر سے اپنے تعلق سے متعلق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے نئے انکشافات کیے ہیں۔منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکیش کی منی لانڈرنگ میں

مدد کرنے اور اس سے تحائف لینے کے الزام میں آج کل بھارتی اداکارائیں جیکولین فرنینڈس اور مشہور رقاصہ نورا فاتحی کو تفتیش کا سامنا ہے۔دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ کی جانب سے دونوں اداکاراں سمیت بالی ووڈ کی مزید مشہور شخصیات سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔سپیشل کمشنر آف پولیس رویندر یادو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران جیکولین کی جانب سے دیے گئے بیان سے متعلق بتایا ہے۔رویندر یادو نے بتایا ہے کہ تفتیش کے دوران اداکارہ جیکولین نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے ملزم سکیش کیساتھ تعلقات تھے، جیکولین سکیش سے متعلق کافی سنجیدہ تھیں اور اسے اپنے خوابوں کا شہزادہ سمجھتی تھیں، جیکولین کا سکیش چندر شیکھر سے شادی کا بھی ارادہ تھا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکولین فرنینڈس سکیش چندر شیکھر کے پیار میں اس قدر ڈوب چکی تھیں کہ اس کے جرائم بے نقاب ہونے کے باوجود بھی اداکارہ مسلسل سکیش سے رابطے میں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…