لاہور(این این آئی)سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے لاہورمیں طویل ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے اورلاہور میں طویل عرصہ قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب اور لاہور تنظیمی عہدیدران سے ملاقاتیں کریں گے،اس دوران ان کی اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔آصف زرداری کے لاہور میں ڈیرے ڈالنے سے پنجاب حکومت خطرے میں پڑ گئی۔