جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

نئے خیبرپختونخوا کی نئی بلدیاتی حکومت،پرویزخٹک نے تاریخی عملی اقدام کااعلان کردیا

datetime 28  اگست‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ آئندہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کامیابی کا انحصارپی ٹی آئی کی ضلعی حکومتوں کی اعلیٰ کارکردگی اور عوام خصوصاًغریبوں کے ساتھ رابطے اور اعلیٰ برتاﺅ پر ہوگا ۔ صوبے کی تمام ضلعی حکومتوں کو اُن کی سیاسی وفاداریوںسے قطع نظرمساوی ترقیاتی فنڈز جاری کئے جائیں گے تاکہ تمام اضلاع کی مساوی ترقی یقینی ہو سکے۔ ایک روز بعد وزیراعلیٰ اورصوبائی وزراءکے بیشتر اختیارات ارکان صوبائی اسمبلی کے ترقیاتی فنڈ کے 30 فیصد حصے سمیت پی ٹی آئی کے وعدے کے مطابق بلدیاتی اداروںکو منتقل ہو جائیں گے اس لئے بلدیاتی اداروں کو غریب عوام کے حق و انصاف کیلئے اُسی طرح کی صاف شفاف مخلصانہ اور غریب پرورعوام دوست اور دیانتدارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گاجس طرح پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے گزشتہ دو سالوں کے دوران کیا ہے وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ اگر بلدیاتی اداروں کی کارکردگی ناقص پائی گئی تو صوبائی حکومت اُن کے اختیارات واپس لینے پر مجبور ہو جائے گی وہ آج بنوں کی یونین کونسل کالا خیل مستی خان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جلسے سے وزیراعلیٰ کے معان خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور وزیراعلیٰ کی بنوں آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بنوں کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی لینے پر اُنہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو بڑی بڑی بے کار عمارتوں اور غیر معیاری سڑکوں کی تعمیر کیلئے ووٹ نہیں دیا بلکہ اُس کرپٹ اور امتیازی نظام کو تبدیل کرنے کیلئے ووٹ دیا جس میں عام اور خصوصاًغریب اور کمزور آدمی اپنے حق سے محروم رہتاتھا وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت غریبوں کی حمایت اور دعاﺅں کیلئے انتھک جدوجہد کر رہی ہے تاکہ ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے غریب اور کمزور طبقہ طاقتور بن کر تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہواُنہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کو ملک کے اکثریتی غریبوں اور عام لوگوں کی حمایت حاصل ہو گی تو پھر دُنیا کی کوئی طاقت پی ٹی آئی کو قومی سطح پر بھی اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکے گی وزیراعلیٰ نے کہاکہ کسی ضلع میں پی ٹی آئی حکومت بنے یا نہ بنے اسے فنڈ ز دوسرے اضلاع کے برابر ملیں گے اور جب تک صوبے میں پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت موجود ہے کسی بھی ضلع یا تحصیل کے فنڈز نہیں روکے جائیں گے بلکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کو اضافی وسائل بھی مہیا کئے جائیں گے وزیراعلیٰ نے بلدیاتی نمائندوںپر زور دیا کہ وہ ترقیاتی سکیموں اور عوامی خدمات کا اعلیٰ معیار اس حد تک یقینی بنائیں کہ گزشتہ حکومتوںاور پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت میں فرق واضح طور پر نظر آئے اُنہوں نے کہاکہ تبادلوں، تقرریوں اور بنیادی سہولتوں کے تمام اختیارات اب بلدیاتی اداروں کے پاس ہیں اسلئے سکولوں ، ہسپتالوں، پولیس، پٹوار خانوںاور ضلعی سرکاری محکموں کو صوبائی حکومت کی اصلاحات کے مطابق چلانے اور انہیں عوام کا حقیقی خدمت گار بنانے کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں پر عائد ہوتی ہے اُنہوں نے کرپشن ، اقرباءپروری اور رشوت وسفارش کے خلاف صوبائی حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن میں ملوث بڑے بڑے مگرمچھ اب جیلوں کی ہوا کھار ہے ہیں اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری دفاتر میں اپنے حق کیلئے ہرگز رشوت نہ دیں پرویز خٹک نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کیلئے بھی صوبائی حکومت کی طرح صرف ایک ایجنڈا ہونا چاہیئے کہ غریب آدمی کو اُس کا حق اور انصاف ملے اور تھانے، پٹوار خانے ، سکول، کالج، ہسپتال یا کسی سرکاری دفتر میں اسے کوئی تکلیف نہ ہو اور امیر کی طرح غریب کی بھی عزت کی جائے اُنہوں نے کہاکہ لوگوں کیلئے آسانیاں ہو ں گی تو ملک ترقی کرے گااس موقع پر نو منتخب ضلع کونسلر شاہد خان کال خیل کی جانب سے ادریس خان نے ضلعی حکومت بنانے میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…