منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاور پلانٹ کو درآمدی کوئلے سے مقامی کوئلے پر منتقل کرنے سے 2 ملین ڈالر سے زائد کی بچت

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کی جانب سے پاور پلانٹ کو درآمدی کوئلے سے مقامی کوئلے پر منتقل کرنے سے گزشتہ دو ماہ میں پاکستان کو2 ملین ڈالر سے زائد کی بچت ہوئی ہے ،حب بلوچستان میں 1,320 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ چائنا

پاور انٹرنیشنل اور پاکستان کے حبکو کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت قائم کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی نے پاکستانی کرنسی میں مقررہ نرخوں پر مقامی اور افغان کوئلے کی فراہمی کے لیے ٹینڈرز جاری کیے۔ معاہدے کے مطابق ہر کامیاب بولی دہندہ کو ماہانہ 40,000 ٹن مقامی کوئلہ فراہم کرنا ہے۔کمپنی نے کوئلے کے متعدد پاکستانی تاجروں کو بھی اس میں شامل کیا ہے تاکہ ابتدائی طور پر تقریباً 120,000 ٹن ماہانہ کوئلے کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔کمپنی نے مقامی کوئلے کی فراہمی کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کیا جس میں ہر کامیاب بولی دہندہ کیلئے 45 دنوں میں کم از کم 60,000 ٹن کوئلہ فراہم کرنے کی استعداد کے قابل ہونا شرط رکھا گیا ۔حب بلوچستان میں 1,320 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ چائنا پاور انٹرنیشنل اور پاکستان کے حبکو کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت قائم کیا گیا تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ساہیوال میںکوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے لئے بھی مقامی کوئلے کی خریداری کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں۔ 1,320 میگاواٹ کا یہ پلانٹ دو چینی فرموں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت لگایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…