اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں آٹا پھر مہنگا ، قیمت 120 سے 125 روپے کلو تک پہنچ گئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2022 |

ملک میں آٹا پھر مہنگا ، قیمت 120 سے 125 روپے کلو تک پہنچ گئی

کراچی /پشاور/کوئٹہ(این این آئی)کراچی سمیت ملک میں آٹا پھر مہنگا، قیمت 120 سے 125 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ۔ کراچی میں چکی کا آٹا 120 سے125 روپے کلو فروخت ہونے لگا جبکہ پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت کے اعلان پر آٹا مزید مہنگا ہوگیا، مارکیٹ میں سرکاری آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا دوسری جانب ملز مالکان نے 15 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کر دیا۔ایک ہفتے میں15کلو تھیلے کی قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1300 سے 1550 روپے ہو گئی ۔دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا ہے، صوبے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے مہنگی ہونے کے بعد 2100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ادھرکوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا100روپے سستا ہو کر 2500 روپے کا ہوگیا ، شہر میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں 350 روپے کا اضافہ ہوا اور آٹا ڈیلرز نے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…