اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

کل سے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ متوقع

datetime 15  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہے.روزنامہ جنگ میں خالد مصطفی کی خبر کے مطابق زرائع کا کہنا ہے کہ  پٹرول کی قیمت 9.62 روپئے کم ہوکر 235.98 روپئے سے 226روپئے ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04روپئے اضافے کے بعد 247.26سے بڑھ کر 250.30 روپے ہوسکتی ہے۔

انڈسٹریل زرائع کے مطابق یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت 15فیصد بڑھی ہے یعنی 6.46روپئے بڑھ کر 133.93سے 140.38فی لیٹر ہوگئی تھی۔زرائع نے بتایا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81سے بڑ کر 225.63روپئے ہوا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی 18.74اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کی جانب سے پاور پلانٹ کو درآمدی کوئلے سے مقامی کوئلے پر منتقل کرنے سے گزشتہ دو ماہ میں پاکستان کو2 ملین ڈالر سے زائد کی بچت ہوئی ہے ،حب بلوچستان میں 1,320 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ چائنا پاور انٹرنیشنل اور پاکستان کے حبکو کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت قائم کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی نے پاکستانی کرنسی میں مقررہ نرخوں پر مقامی اور افغان کوئلے کی فراہمی کے لیے ٹینڈرز جاری کیے۔ معاہدے کے مطابق ہر کامیاب بولی دہندہ کو ماہانہ 40,000 ٹن مقامی کوئلہ فراہم کرنا ہے۔کمپنی نے کوئلے کے متعدد پاکستانی تاجروں کو بھی اس میں شامل کیا ہے تاکہ ابتدائی طور پر تقریباً 120,000 ٹن ماہانہ کوئلے کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔کمپنی نے مقامی کوئلے کی فراہمی کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کیا جس میں ہر کامیاب بولی دہندہ کیلئے 45 دنوں میں کم از کم 60,000 ٹن کوئلہ فراہم کرنے کی استعداد کے قابل ہونا شرط رکھا گیا ۔حب بلوچستان میں 1,320 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ چائنا پاور انٹرنیشنل اور پاکستان کے حبکو کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت قائم کیا گیا تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ساہیوال میںکوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے لئے بھی مقامی کوئلے کی خریداری کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں۔ 1,320 میگاواٹ کا یہ پلانٹ دو چینی فرموں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت لگایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…