پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

منگیتر کے گھر کے باہر بیٹھا نوجوان قتل ، مقتول مانسہرہ کا رہائشی ، شادی شدہ لڑکی کو طلاق دلوا کر منگنی کی تھی

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بلدیہ ٹائون میں نامعلوم شخص نے منگیتر کے گھر باہر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول نے شادی شدہ لڑکی کو طلاق دلوا کر منگنی کی تھی۔فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں پیش آیا جہاں گھر کے باہر بیٹھا ہوا نوجوان نامعلوم

ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹائون غلام ارباب رسول نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 20 سالہ فیصل کے نام سے کی گئی جو کہ اپنی منگیتر کے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا۔ایس ایچ اونے بتایاکہ مقتول نے جس لڑکی سے منگنی کی تھی وہ شادی شدہ تھی جس کی اپنے کزن شاہد سے کچھ عرصے قبل ہی شادی ہوئی تھی اور متقول نے اسے شوہر سے طلاق دلانے کے بعد ایک ہفتے قبل ہی اس سے منگنی کی تھی۔پولیس حکام کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے مانسہرا سے بتایا جارہا ہے جو بلدیہ گلشن غازی کا ہی رہائشی ہے۔انھوں نے واقعہ کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا کہ نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنانے میں جو اسلحہ استعمال کیا گیا ہے اس پر سائلنسر لگا ہوا تھا کیونکہ کسی نے بھی فائر کی آواز نہیں سنی جبکہ مقتول کو گردن کے قریب لگنے والی گولی کندھے کے عقب سے باہر نکل گئی۔ابتدائی تفتیش میں پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے تمام پہلوئوں پر مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…