منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول تبدیل کردیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کی تاریخ 9اکتوبرکو متوقع عید میلا النبیؐ کے پیش نظر تبدیل کردی ہے اب یہ ان حلقوں میں انتخابات 16اکتوبر کو ہونگے ۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس سکندرسلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کوبتایا گیاکہ حلقہ این اے 157ملتان IV، پی پی 139 شیخوپورہ Vپی پی 209 خانیوال VII اور پی پی 241 بہاولنگر V کی پولنگ کے لئے الیکشن کمیشن نے بذریعہ نوٹیفکیشن 9اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اس دن عید میلا النبی متوقع ہے ۔ الیکشن کمیشن کو یہ بھی بتایا گیا کہ معزز عدالت لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے بھی این اے 157 ملتان IV کے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ الیکشن کمیشن متوقع عید میلا النبیؐ کی وجہ سے تاریخ میں تبدیلی کرے۔الیکشن کمیشن نے عید میلا النبی کی متوقع تاریخ اور ووٹروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ بالا حلقہ جات میں پولنگ مورخہ 16 اکتوبر بروز اتوار ہوگی تاکہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی باآسانی استعمال کر سکیں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کے حکام سے میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ نیشنل اسمبلی کی 8 درج ذیل حلقہ جات کے لئے بھی پولنگ 16اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے انعقاد پر بھی غور کیااور فیصلہ کیاکہ کراچی ڈویڑن کے تمام اضلاع میں پولنگ 23اکتوبر 2022 کو ہوگی۔ جبکہ حیدرآباد ڈویڑن کے اضلاع سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے منگوائی جار ہی ہے تاکہ سیلاب کی صورتحال اور الیکشن کے انعقاد سے متعلق غور کیا جائے ۔ اور جتنا جلد ممکن ہوسکے حیدر آباد میں بھی پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…