اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

اساتذہ کے تبادلوں کے لئے نئی شرائط

datetime 14  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی )آئندہ سال 2023 میں ٹرانسفر فیز میں اساتذہ کے تبادلوں کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک ہوگا۔ قواعدوضوابط سے ہٹ کر تبادلوں پر افسران کیخلاف بھی انکوائری کی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق آئندہ سال ٹرانسفر فیز میں اساتذہ کے تبادلوں کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک ہوگا۔ اساتذہ کے تبادلوں کا سابقہ ریکارڈ سکول انفرمیشن سسٹم پر آن لائن دستیاب ہوگا۔ایک سکول میں سال سے کم عرصہ گزارنے, ویڈلاک پر ایک سے زیادہ بار تبادلہ کروانے والے بھی تبادلے نہیں کرواسکیں گے۔کمیٹی ٹیچر کے سابقہ تبادلوں کی سکرونٹی کرنے کے بعد تبادلہ کی درخواست منظور کرے گی۔میرٹ کے خلاف تبادلوں پر افسران کو بھی شامل تفتیش لایا جائے گا۔گزشتہ روز ٹرانسفرپالیسی میں نئی شق کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسفر میں میرٹ پر پہلے نمبر پر آنے والے اساتذہ کی درخواست کو سکروٹنی کمیٹی مسترد نہیں کر سکے گی۔ سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے مسترد کرنے پراساتذہ ضلعی کمیٹی کو اپیل کرسکیں گے۔اساتذہ کی جانب سے اپیل تین روز میں جمع کی جا سکے گی۔ ضلعی کمیٹی 7 روز میں اپیل پر فیصلہ کرکے اساتذہ کو آگاہ کرے گی۔ ٹرانسفر پالیسی میں مذکورہ شق کو شامل کرنے کے لئے وزیراعلی کو سمری بھی بھجوا دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…