اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایف اے ٹی ایف سے متعلق 11 میں سے 10 نکات پر پاکستان کے اقدامات کم موثرقرار

datetime 13  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ایشیا پیسیفک گروپ آن منی لانڈرنگ (اے پی جی) نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت (اے ایم ایل/سی ایف ٹی)کے خلاف 11 میں سے 10 عالمی اہداف اور نکات کے حصول کے لیے پاکستانی اقدامات کو کم موثرقرار دیا ہے ،ملک نے واچ ڈاگ کی 40 میں سے 38 تکنیکی سفارشات اور نکات پر عمل درآمد مکمل کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے سڈنی میں موجود علاقائی دفتر نے 2 ستمبر کو اپنے علاقائی اراکین کی درجہ بندی سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی تھی جس میں رائے دی گئی تھی کہ پاکستان نے مطلوبہ 11 میں سے صرف ایک نکتے پر درمیانے درجے کے موثراقدامات کیے ہیں۔ نکتے کے تحت پاکستان مناسب معلومات، مالیاتی انٹیلی جنس اور شواہد سے متعلق عالمی سطح پر تعاون کرتا ہے اور مجرمان اور ان کے اثاثوں کے خلاف کارروائی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ایف اے ٹی ایف اور اے پی جی کے 15 رکنی مشترکہ وفد نے 29 اگست سے 2 ستمبر تک پاکستان کا آن سائٹ دورہ کیا تھا۔وفد کے دورہ پاکستان کا مقصد اس بات کی تصدیق کرنا تھا کہ جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اعلی ترین سطح پر فراہم کردہ 34 نکاتی ایکشن پلان پر کس حد تک عمل کیا گیا ہے۔ٹاسک فورس نے رواں سال فروری میں قرار دیا تھا کہ پاکستان نے تمام 34 نکات کے مطابق مکمل طور پر یا بڑی حد تک اقدامات کرلیے ہیں اور گرے لسٹ سے ملک کو نکالے جانے کا باضابطہ اعلان کرنے سے قبل ان اقدامات سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینے اور تصدیق کے لیے آن سائٹ مشن بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ایف اے ٹی ایف، اے پی جی کے تشخیصی طریقہ کار کے تحت فوری نتائج سے متعلق مثر درجہ بندی اس حد کو ظاہر کرتی ہے کہ ملک کے اقدامات کس حد تک موثر ہیں۔یہ جائزہ ان 11 فوری نتائج کی بنیاد پر لیا جاتا ہے جو ان کلیدی اہداف کی نمائندگی کرتے ہیں

جو مثر اے ایم ایل، سی ایف ٹی نظام کے لیے درکار ہیں تاہم اس درجہ بندی کا پیرس میں 18 سے 22 اکتوبر کے دوران ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اس اجلاس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

گزشتہ ماہ اے پی جی نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق ایف اے ٹی ایف کے مطلوبہ 40 میں سے 38 نکات اور ٹیکنیکل سفارشات پر پاکستان کی جانب سے عمل درآمد کو اہداف کے مطابق ‘تعمیل کردہ’ یا ‘بڑے پیمانے پر تعمیل کردہ قرار دیا تھا،

تاہم اس نے اسلام آباد کو انہانسڈ فالو اپ پر برقرار رکھا تھا جب تک کہ دو رہ جانے والی سفارشات پر مزید پیش رفت نہیں ہو جاتی۔ان سفارشات پر عمل در آمد کا مطلب ہے کہ پاکستان نے گرے لسٹ سے باہر نکلنے کے لیے

ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی سفارشات پر بڑی حد تک عمل در آمد کرلیا ہے لیکن ایف اے ٹی ایف کے مثر فوری نتائج سے متعلق اس کے اقدامات اب بھی غیر موثر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…