جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بیوی روڈ حادثے میں ہلاک

datetime 13  ستمبر‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)2013 میں پاکستانی جیل میں ساتھی قیدیوں کے ہاتھوں جھگڑے کے بعد زخمی ہو کر ہلاک ہونے والے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بیوی بھارت میں روڈ حادثے میں ہلاک ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے بتایاکہ

سربجیت سنگھ کی بیوی سکھپریت کور دو پہیوں والی گاڑی پر سوار تھی اور غلطی سے اس سواری سے گر گئی تھی، سکھپریت کور کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے زندگی کی آخری سانس لی اور موت کے منہ میں چلی گئی۔سکھپریت سنگھ نے پسماندگان میں دو بیٹیاں پونم اور سواپندیپ کو چھوڑا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں سربجیت سنگھ کی بہن اور بھارتی جنتا پارٹی کی سرکردہ لیڈر دلبیر کور، امرتسر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھی۔یاد رہے کہ سربجیت سنگھ1991 میں امرتسر کے قریب غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا، اسے جاسوسی اور پاکستان میں دھماکے کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔اس کی رہائی کے لیے دلبیر کور نے طویل عرصہ جدوجہد کی تاہم 2013 میں سربجیت سنگھ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ساتھی قیدیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور جناح اسپتال میں چل بسا تھا۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…