اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے فواد چودھری سمیت ساتھ دینے والے ٹی وی چینلز اور پی ٹی آئی کے تمام آفیشل ٹویٹر اکائونٹس کو بھی جھوٹا ثابت کر دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود ہی جیو نیوز کی خبر کی تصدیق کرکے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جھوٹا ثابت کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے دور حکومت میں صحافیوں پر حملوں کا مذاق اڑانے،

پی ایم ڈی اے اور ایک واٹس ایپ فارورڈ کرنے پر جیل بھیجنے اور پیکا جیسے کالے قوانین لانے والے فواد چوہدری بار بار میڈیا پر حملہ آور ہوتے ہیں اور بار بار جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔اس بار خود عمران خان نے بھی فواد چوہدری کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ہوا کچھ یوں کہ فواد چوہدری نے اتوار کو کہا تھا کہ سابق امریکی سفارت کار رابن رافیل سے عمران خان کی ملاقات تین سال پہلے ہوئی مگر گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی اس بارے میں عمران خان سے بات نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ رابن رافیل اگر یہاں ہیں یا آئیں گی تو ملاقات میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ ریٹائر ہوچکی ہیں، ان کا امریکی حکومت سے کوئی لین دین نہیں۔تاہم اب نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی سی آئی اے کی تجزیہ کار، سابق سفارت کار اور لابسٹ رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کر دی، انہوں نے کہا کہ رابن رافیل کو پرانا جانتا ہوں، وہ امریکی حکومت کے ساتھ نہیں تھنک ٹینک کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کے روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارت کار رابن رافیل نے ملاقات کی ہے۔

خیال رہے کہ معروف صحافی کامران خان نے دنیا نیوز پر سابق وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران یوسف نے اس انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا اور لکھا کہ عمران خان کی رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق،

کس پر اعتبار کریں، فواد چوہدری نے پہلے ملاقات کی تردید کی تھی، اس کلپ میں کامران خان نے سوال کیا کہ آپ کی جو بات چیت ہو رہی ہے اس میں کوئی اچھی خبر ہے آپ اس سے مطمئن ہیں،

جس پر عمران نے کہا کہ میری تو ابھی رابن رافیل سے جنہیں میں پرانا جانتا ہوں وہ اصل میں امریکن گورنمنٹ کے ساتھ بھی ہیں اور ان کے تھنک ٹینکس کے ساتھ بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…