بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ٹیلی تھون ،عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک بار پھر 5 ارب روپے جمع کرلیے

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیسوں کے معاملے میں حکومت پر کوئی اعتماد کو تیارنہیں۔عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ مجرموں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت اور ان کے سرپرستوں نے گزشتہ شب سیلاب متاثرین کیلئے

عطیات جمع کرنے کے حوالے سے منعقدہ میری ٹیلی تھون کی نشریات رکواکر نئی سطح تک گراوٹ کامظاہرہ کیاہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ پہلے انہوں نے چینلز پر ٹیلی تھون نہ دکھانے کے حوالے سے دبائو ڈالا،اسکے باوجود جب چند چینلز نے نشریات جاری رکھیں تو انہوں نے کیبل آپریٹرز کو دھمکایا۔عمران خان نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قوم میں ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے یہ کس قدرخوفزدہ ہیں،انہیں یہ بھی عِلم ہے کہ لوٹ مار کی طویل تاریخ کے باعث پیسوں کے معاملے میں کوئی ان پر اعتماد کو تیارنہیں چنانچہ مجھے اور میری جماعت کو نشانہ بنانے کیلئے انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی،یہ بے حسی ناقابلِ تصور ہے!۔عمران خان نے کہا کہ اس سب کے باوجود ہم محض دوگھنٹوں میں 5.2 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب رہے،میں دیارِغیرخصوصاامریکہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت عطیہ کرنے والے ہر ایک فرد کا مشکور ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…