اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کو مشورہ ہے کہ آپ کی حیثیت ” نکے ”کی ہے ”ابے ” سے آگے نکلنے کی کوشش مت کریں ، حافظ حمداللہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب ہوتے ہوئےکہا ہے کہ آپ کی حیثیت ” نکے ”کی ہے ”ابے ” سے آگے نکلنے کی کوشش مت کریں ، علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران نیازی کے متنازع بیان پر ترجمان

پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ شہبازگل کے بیان کے بعد عمران خان کا بیان آرمی میں تقسیم کی ایک اور سنگین سازش ہے ۔اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ یہ شخص بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان آرمی کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے ،اگر عمران خان کا پسندیدہ آرمی چیف نہ لگایا گیا تو کیا وہ محب وطن نہیں ہوگا ؟،کیا یہ ہوسکتاہے کہ تھری سٹار یا فور سٹار آفیسر ہو اور محب وطن نہ ہو؟۔انہوں نے کہاکہ حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے کا ٹھیکہ عمران نیازی کوکس نے دیا ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ چیف سٹاف آف عمران نیازی اور چیف آف آرمی میں بہت فرق ہے عمران خان کو اس فرق کا احساس نہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کان کھول کر سن لو آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق وزیراعظم کا صوابدید ہے ،فیصلے آپ کے منشاء کے مطابق نہیں آئین اور قانون کے مطابق ہونگے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…