بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

چودھری پرویز الٰہی کا اقتدار ڈانواں ڈول، بڑا گروپ منظر عام پر آگیا ،جلد علیحدگی کا اعلان کردیا جائے گا،تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی بڑی مشکل میں پھنس گئے،اقتدار کی کشتی ڈانواں ڈول،بڑا گروپ سامنے آگیا،یہ گروپ جلد علیحدگی کا اعلان کردے گا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فوری نیوز کے پروگرام ”سلیم بخاری شو“ میں

گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو تو وزارت اعلیٰ مل گئی لیکن ق لیگ کے کسی اور بندے کو کچھ نہیں ملا،اب امکان ہے کہ اگر یہ ق لیگ کے لوگ چودھری شجاعت سے جاملے ہیں تو آئندہ انہیں کچھ نہ کچھ ضرور ملے گا،نئی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے 33 ارکان پرویز الٰہی پر عدم اعتماد کا اعلان کرنے کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس ہفتے دو اعلانات متوقع ہیں،ایک تو ق لیگ کے سات ارکان،دوسرا پی ٹی آئی کا بڑا گروپ پریس کانفرنس میں اعلان کرنے والا ہے۔اگر یہ ہوجاتا ہے تو پنجاب حکومت کے بارے میں مزید سوچنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اکیلے رہ جائیں گے،ان کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ وہ چودھری شجاعت سے جاکر ملیں۔اگر پرویز الٰہی گئے تو وزیر اعلیٰ تحریک انصاف کا بنے گا،ن لیگ حکومت لینے کی دوبارہ غلطی نہیں کرے گی۔اس وقت پرویز الٰہی حکومت کچھ نہیں کررہی،صرف جلسہ جلسہ کھیل رہی ہے،اس کا نقصان عام انتخابات میں اٹھانا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…