بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن زبردستی رونے چیخنے اور پیٹنے سے نہیں ہو گا،مریم اورنگزیب

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی لانگ مارچ کی کال دینے کے بیان کو گیڈر بھبکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے سے ہی سڑکوں پہ ہیں، آپ اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں ،الیکشن زبردستی رونے چیخنے اور پیٹنے سے نہیں ہو گا 2023 میں ہوگا۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا عمران خان لگتا ہے کان نہیں کھلے

، کان کھول کے سْن لیں الیکشن 2023 میں ہوں گے ۔ سیلاب میں ڈوبے ہوئے ملک کی حالت دیکھیں جبکہ عمران خان اپنی زہریلی انّا میں ڈوبے ہوئے ہیں عمران صاحب لاڈلا بن کر “زور زبر دستی” کی آپ کو عادت ہو گئی ہے، عادت بدل لیں، وقت بدل چکا ہے ۔ قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا، پھر آپ چیخیں گے، روئیں گے اور پیٹیں گے ۔انہوں نے کہا مسئلہ۔صرف یہ ہے کہ عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے ۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ عمران خان اور اہل وعیال کی لوٹ مار اور ڈاکے کی پوری حقیقت قانون کے سامنے آ چکی ہے ۔اصل مسئلہ یہ ہے کہ عوام کو عمران خان کے فارن ایجنٹ ہونے کا پتہ چل گیا ہے ۔اصل مسئلہ یہ ہے کہ عوام کو خیرات کے پیسے ذاتی خرچ کے لئے استعمال کرنے والے عمران خان کا پتہ چل گیا ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا عمران صاحب عوام سیلاب زندگان کی مدد کی کال پہ ایک ہو چکی ہے آپ کی فتنہ، فساد اور انتشار کی کال پہ نہیں آئے گی ۔?کبھی بھی کال دوں گا” اور پھر بھاگ جاؤں گا ۔سیلاب زدگان کی مدد کو نہیں جاؤں گا، اقتدار کے لئے شر، فتنہ اور فساد پھیلاؤں گا ۔ پاکستان کے مفادات، عوام کی زندگی اور ہر ادارے کو اپنی زہریلی انا کی بھینٹ چڑھا دوں گا ۔ حقیقی آزادی کی تحریک چلانے والا امریکہ میں سی آئی اے کے

سابق چیف کے ذریعے اپنی حق میں تحریک چلوا رہا ہے ۔ اربوں روپے فتنہ اور انتشار پر خرچ کرنے والوں کی باتیں ایسی ہی ہوتی ہیں ۔ شہداء کے خلاف گھٹیا مہم چلانے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔الیکشن کمیشن کی تضحیک، عدالتوں کو دھمکی لگانے والے کی کال پہ عوام نہیں آتی ۔

شہدا کے خلاف مہم چلانے ، ملک کو سری لنکا بنانے کی سازش کرنے والے کی کال عوام نہیں سْنتی ۔عمران خان سیلاب زدگان پر چار آنے لگانے کو تیار نہیں جبکہ ذاتی تشہیر کے لئے جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کر رہا ہے۔

عمران خان پھر بزدار، فرح گوگی اور بشری بی بی حکمرانی ماڈل ملک پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔معیشت تباہ کرنے والا عمران خان نہیں چاہتا کہ سیلاب زدگان اپنے گھروں میں بحال ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…