اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان دور میں بجلی چوری اور لائن لاسز میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

datetime 11  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ دورحکومت میں نہ صرف بجلی چوری اور لائن لاسز میں 100فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا بلکہ گردشی قرضوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ

عمران خان دور میں بجلی چوری اور لائن لاسز میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں بجلی کے بلوں کی وصولی بھی غیرتسلی بخش رہی جس کی وجہ سے گردشی قرضے بھی بڑھ گئے اور پھر کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں صارفین سے خریدی گئی بجلی سے زیادہ وصولی کی گئی۔پاور سیکٹر کی مالی سال 2021-22 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی دور میں بجلی کی چوری اور لائن لاسز دوگنا سے زیادہ بڑھے، پہلے یہ نقصانات 42 ارب 36 کروڑ روپے سالانہ تھے، اور پھر بڑھتے بڑھتے 91 ارب 91 کروڑ روپے تک جا پہنچے، جو بجلی بلوں میں شامل کر کے صارفین سے وصول کئے گئے۔صارفین کو 1745ارب کے بجلی بلز بھیجے گئے مگر وصولی 1366ارب روپے رہی۔آڈیٹر جنرل نے کپیسٹی پیمنٹ کو بھی بجلی بل زیادہ آنے کی ایک وجہ قرار دیا ہے، پاور کمپنیاں آئی پی پیز سے 24 ہزار میگاواٹ بجلی لیتی ہیں، جب کہ صارفین سے 36 ہزار میگاواٹ کی کپیسٹی پیمنٹ لی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…