منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکن بیٹنگ مشکلات کا شکار، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس اور پاتھم نسانکا

نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سری لنکا کی صرف دو رنز پر ہی پہلی وکٹ گر گئی جب کوشل مینڈس بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ 23 کے مجموعی سکور پر گری دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پاتھم نسانکا تھے انہوں نے 8 رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی تیسری وکٹ 36 کے مجموعی سکور پر گری، گھناتھیلا نے ایک رنز بنایا اور انہیں حارث رؤف نے بولڈ کیا، سری لنکا کا سکور 53 ہوا تھا کہ ان کی چوتھی وکٹ گر گئی، ڈی سلوا نے 28 رنز بنائے اور وہ افتخار احمد کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کا سکور 58 ہوا تو ان کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی، ڈاسن شانکا نے دو رنز بنائے اور وہ شاداب خان کا شکار بنے۔ سری لنکا نے 12 اوورز میں 85 رنز بنا لئے ہیں اور ان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اتنی ٹینشن کبھی کھیلتے ہوئے نہیں ہوتی تھی جو دیکھنے میں ہوتی ہے، میرا سارا ڈی این اے پاکستان ٹیم نے خراب کرکے رکھ دیا ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ اس ٹیم سے فینز ایک ہی چیز چاہتے ہیں کہ وہ مقابلہ کریں، ہار جیت ہوتی ہے،

ہماری ٹیم کا ایکا ہے،انشاء اللہ فائنل جیتیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں نے کوئی جادو نہیں کیا، کھلاڑیوں کی اپنی محنت ہے بابر اعظم اور ثقلین مشتاق کو کامیابیوں کا کریڈٹ جاتا ہے، میں ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جتنی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے یہ میرا حق ہے۔انہوں نے کہا کپتانی میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی ہے، بابر اعظم کی کپتانی میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…