بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھاربارش سے جل تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقے زیر آب ، ہائی الرٹ جاری

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ ایبٹ آباد(این این آئی)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھاربارش سے جل تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے پر واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ایم ڈی واسا کے مطابق نشیبی علاقوں میں واسا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود رہا۔ انہوں نے بتایاکہ گولڑہ کے

مقام پر 32 ملی میٹر، چکلالہ پر 30 اور سید پور کیے مقام پر 21 ملی میٹرملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،چکوال اور شکر گڑھ میں بھی بادل جم کر برسے، اسلام آباد میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔جڑواں شہروں پر کالی گھٹائیں دن بھر چھائی رہیں جبکہ واسا نے مسلسل بارش کے باعث راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ بوکڑہ میں 15، شمس آباد میں13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے،نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے۔دوسری جانب ایبٹ آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب آگیا، نالوں کی بندش نے شہر کو دریا بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق پانی سے فٹ پاتھ پرنالے بن گئے اور سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں، پانی سے گاڑیاں ڈول گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک بھی جام رہا۔علاوہ ازیں پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے اندر داخل ہوگیا، گائنی اور بچوں کے وارڈز میں پانی جمع ہونے سے مریضوں اور تیمارداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔میڈرپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے مریضوں کو وارڈز سے باہر نکالا، کینٹ بورڈ کی حدود بھی بارش کے پانی سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…