لندن (آن لائن)کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہت کا تخت سنبھال لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس سوم کی منصب سنبھالنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے تھے تاہم انہوں نے ہفتہ کو سینٹ جیمز پیلس میں منعقدہ تقریب کے دوران
ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس سوم کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہ بننے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کریں گے۔کنگ چارلس سوم کے منصب سنبھالنے کی تقریب میں ان کی اہلیہ کوئین کنسورٹ کیملا پارکر اور ولی عہد شہزادہ ولیم نے بھی شرکت کی۔تقریب میں وزیراعظم لز ٹرس سمیت 250 اہم شخصیات نے شرکت کی۔ دوسری جانب ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد ہیری اور میگھن کے بچوں کو شاہی لقب مل گیا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد ان کے پوتے شہزادہ ہیری کے بیٹے اور ملکہ کے پڑپوتے ’ آرچی ماؤنٹ بیٹن ونڈسر‘ کو شاہی قوانین کے مطابق شہزادہ اور پڑپوتی للی بیٹ ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو شہزادی کا لقب مل گیا جو ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی میں نہیں مل سکا تھا۔بادشاہ چارلس کو بادشاہت ملتے ہی شاہی قوانین کے تحت شہزادہ ہیری کے دونوں بچوں کو شہزادے اور شہزادی کا لقب مل گیا ہے۔تاہم گزشتہ روز بادشاہ چارلس نے دوران خطاب ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس ہیری اور میگھن مارکل کے شاہی عہدوں میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا۔