واشنگٹن(نیوز ڈیسک )امریکہ نے کہا ہے کہ پا کستا ن کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کا کو ئی بیا ن سا منے نہیں آ یا ، بھا رت ممکنہ استعمال کے بارے میں قیاس آرائیوں سے کا م نہ لے اس سے کشیدگی کم نہیں ہو گی خطے میں پا ئیدار امن کے لئے دونو ں مما لک کو مذاکرات کا راستہ اپنانا ہو گا۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے اپنے دیرینہ مسائل حل کریں۔ترجما ن کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ جان کیری بار بار دونوں ملکوں پر مذاکرات جاری رکھنے کے لئے زور دیتے رہے ہیں۔ بھارتی صحافی کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کے سوال پر جان کربی نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں قیاس ارائیوں سے کشیدگی کم نہیں ہو گی۔ بھا رت قیا س آ رائیو ں سے کا م نہ لے ، پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیئے۔