اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عمران خان لوگوں کو اکسا رہے ہیں مجھے سول وار نظر آرہی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا ہے کہ مجھے صورتحال بہت خطرنا ک لگ رہی ہے ، مجھے تعجب ہو رہا ہے کہ عمران خان کیوں اتنے فرسٹڈ ہو رہے ہیں ، عمران خان کو کیوں لگ رہا ہے کہ انہیں نااہل قرار دیا جارہا ہے ، عمران خان کو کیوں لگ رہا ہے کہ انہیں جیل ہو سکتی ہے ، جب عمران خان کے پاس پاپولر سپورٹ ہے تو انہیں یہ زبان استعمال کرنے کی ضرورت کیا ہے ۔ سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو اس طرح اکسا رہے ہیں خدانخواستہ مجھے سوال وار والی پوزیشن نظر آرہی ہے۔
عمران خان لوگوں کو اس طرح اکسا رہے ہیں خدانخواستہ مجھے Civil War والی پوزیشن نظر آرہی ہے، مظہر عباس @MalickViews@pmln_org @PPP_Org @PTIofficial@SajjadBhatti #PTIGovernment @humnewspakistan pic.twitter.com/sjX9Nk3eOL
— Breaking Point with Malick (@BPTWithMalick) September 5, 2022