کرپٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پاک افواج پر سیاست کھیلتی رہی،تحریک انصاف

5  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ کرپٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پاک افواج پر سیاست کھیلتی رہی،میموگیٹ سے لے کر ڈان لیکس تک کرپٹ لیڈرشپ کی فوج مخالفت کی ایک تاریخ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ

نہایت احترام سے ہماری قیادت کی ٹویٹس اور فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے ذریعے واضح طور پر عمران خان کے بیان کی وضاحت کی گئی،عمران خان نے بیان میں آرمی چیف کا حوالہ اس لئے دیا کیونکہ کرپٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پاک افواج پر سیاست کھیلتی رہی۔ انہوں نے کہاکہ میموگیٹ سے لے کر ڈان لیکس تک اس کرپٹ لیڈرشپ کی فوج مخالفت کی ایک تاریخ ہے،اس تناظر میں آئی ایس پی آر کا بیان غیرضروری تھا۔ سابق وزیر نے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ بیان تشویش کا باعث ہے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کے بیان کی وضاحت کے باوجود اسے غلط سمجھا گیا،یہ ایسے وقت میں ہوا جب پی ڈی ایم جان بوجھ کر عمران خان کے بیان کو توڑ مروڑ کر انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔شیریں مزاری نے کہاکہ فیصل آباد میں عمران خان نے کسی موقع پر بھی فوج اور فوجی قیادت پر تنقید نہیں کی۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ کرپٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پاک افواج پر سیاست کھیلتی رہی،میموگیٹ سے لے کر ڈان لیکس تک کرپٹ لیڈرشپ کی فوج مخالفت کی ایک تاریخ ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…