پیانگ یانگ(نیوز ڈیسک)شمالی کوریا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔مختلف حادثات میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی ریڈ کراس کے مطابق شمالی کوریا میں حالیہ بارش اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ روس اور چین کے سرحد پر واقع شمال مشرقی شہر راجن میں طوفانی بارشوں کے بعد کئی آبادیاں سیلابی پانی ڈوب گئیں۔ سیلابی ریلا متعدد مکانات ،پل اور گاڑیاں کو بہا لے گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک چالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ گیارہ ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔