پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران سے پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک پاکستان پہنچ گئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)ایران سے پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک پاکستان پہنچ گئے۔ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھیں۔پاکستان میں جون سے اگست کے آخری ہفتے تک جاری مون سون بارشوں اور اس کے بعد سیلابی صورتحال کے نتیجے میں فصلیں تباہ ہوگئیں

جبکہ ذرائع مواصلات بھی بری طرح متاثر ہونے سے سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔پاکستان میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں 300 روپے فی کلو تک پہنچنے کے بعد حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دیتے ہوئے اس پر ڈیوٹی 90 روز کیلئے ختم کردی تھی۔حکومتی اجازت کے بعد ایران سے پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک تفتان پہنچ گئے۔ ایران سے روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر اور پیاز کی درآمدات جاری رہے گی۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے جانب سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس 90 روز کیلئے ختم کردیا تھا۔ دوسری جانب کابینہ کی منظوری کے بعد ایف بی آر نے ٹماٹر، پیاز کی درآمد پر ٹیکس نہ لگانے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ 31 دسمبر 2022 تک ہوگی۔پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے۔ایف بی آر نے کہا کہ بیرونِ ملک سے موصول ہونے والے سامان پر بھی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ تمام اشیاء این ڈی ایم اے کی تصدیق کے بعد ٹیکس اور ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔واضح رہے کہ ملک میں حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبائی داراحکومت کی مختلف سبزی منڈیوں میں شدید قلت پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…