لاہور( این این آئی) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس ظہور الٰہی سٹیڈیم گئے۔چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے جمعہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا ۔
صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر، ایم این اے حسین الٰہی اور موسی الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے جلسے کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گجرات کل بھی عمران خان کا تھا، آج بھی عمران خان ہے اور کل بھی عمران خان کا رہے گا،آج کا جلسہ گجرات کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا،گجرات کے لوگوں کا جوش و خروش دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے،آج کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں،عمران خان کے بغیر پاکستانی کی سیاست نامکمل ہے۔سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،گجرات کے لوگ عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس ظہور الٰہی سٹیڈیم گئے۔چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے جمعہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔