منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

شمالی بلوچستان میں ہر طرف تباہی مزید 2 افراد جاں بحق، تعداد 256ہوگئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)شمالی بلوچستان میں ہرطرف تباہی کے مناظر نظر آنے لگے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید دو افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد اموات کی تعداد 256 تک پہنچ گئی۔صوبے بھر میں مجموعی طور پر

61 ہزار 718 مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ 1000 کلومیٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔صوبائی ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 256 ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں میں 121 مرد، 62 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 27 ہلاکتیں کوئٹہ، 21 لسبیلہ اور 17 پشین میں ہوئیں، جبکہ صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 166 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 61 ہزار718 مکانات کو نقصان پہنچا اور 1 لاکھ 45 ہزار 936 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔رابطہ سڑکیں، پل بہہ جانے سے راستے بند ہیں، جیونیوز کی ٹیم چمن کے متاثرہ علاقوں روغانی اور ٹھیکیدار محمد حسن پہنچی تو مکینوں نے بتایا کہ اب تک کوئی حکومتی نمائندہ نہیں پہنچ سکا، متاثرین نے کھنڈرات بنے اپنے گھروں کی تعمیر اپنی مدد آپ کے تحت شروع کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…