ایس ایچ اوز کی سفارشی تعیناتیوں کا انکشاف
لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کی صوبے میں مشترکہ حکومت کے قیام کے بعد لاہور کے متعدد تھانوں میں سفارشی ایس ایچ اوز کے تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے لاہور کے ایس ایچ اوز کی بھری میٹنگ میں مختلف پی ٹی آئی کے اراکین اور صوبائی اسمبلی سمیت با اثر افسران کی سفارشات پر تعینات ہونے والے ایس ایچ او کی نشاندہی کی اور انہیں واچ لسٹ میں شامل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
سی سی پی او لاہور سفارشی کلچر کے تحت تھانوں میں تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی کریں گے۔