اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات جاری رکھنے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں سے پورٹل کے ذریعے عطیات جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے میں پورٹل سے موصول ہونیوالے عطیات 2ملین ڈالرز سے تجاوزکر گئے، ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے تعاون کیا ہے۔