ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کی ریلیف کیمپ آمد ،احتجاج کرنے والے 100 مرد و خواتین سیلاب متاثرین کے خلاف مقدمہ درج

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر ٗ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ اے پی پی )سکھر پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کی ریلیف کیمپ آمد کے موقع پر بارش اور سیلاب متاثرین کی جانب سے امداد نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرنے والے 100نامعلوم مرد و خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے شناخت کے بعد گرفتار کیا جائے گا، جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پولیس میر بلال لغاری کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے

100نامعلوم مرد خواتین کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، وی وی آئی پی موومنٹ کے موقع پر کچھ شرپسند افراد کی جانب سے ڈیوٹی کے دوران ُکار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، املاک کو نقصان پہچانے، پولیس سے ہاتھا پائی اور پتھراؤ روڈ بلاک کرنے پر مرد خواتین سمیت 100 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان کو موقع کی وڈیو دیکھ کر شناخت کے بعد گرفتار کیا جائے گا، گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی سکھر ریلیف کیمپ آمد پر بارش اور سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد جن میں خواتین بچے بھی شامل تھے امداد اور ٹیلنٹ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب کے سربراہ محمد بن زید کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیتی پیغام دیا ہے ، ہفتہ کو اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہاکہ ان کے تسلی اور تعاون کے الفاظ اس وقت ہمارے لئے بہت معنی رکھتے ہیں ، ہم اپنی کوشش میں ان کے تعاون اور معاونت کو تسلیم کرتے ہیں ۔ وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کے لوگوں سے اظہار ہمدردی کرنے پر اپنے بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ترکی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ہم محبت کے اس بندھن سے بہت خوشی حاصل کرتے ہیں اور ان کی تعاون کی پیشکش کو تسلیم کرتے ہیں ۔ ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں پاکستان کی حکومت اور عوام کی مدداور یکجہتی کے پیغام پر ہم اس مشکل گھڑی میں ان کی تعاون کی پیشکش کو شکریہ کے ساتھ تسلیم کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…