ہیٹ ویو کے باعث چین کو جنگلات کی آگ کا سامنا
بیجنگ(این این آئی)ہیٹ ویو کے باعث چین کے ریجن چونگ کنگ اور سیچوان کو جنگلات کی آگ کا سامنا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرینِ موسمیات نے بتایاکہ متاثرہ ریجن میں ہیٹ ویو کی لہر اگلے ہفتے متوقع بارشوں کے بعد ختم ہونے کا امکان ہے۔
چین کے جنوب مشرق کی جانب بڑھنے والے طوفان کے پیشِ نظر درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے جبکہ چین کے مختلف حصوں میں گرم موسم کے باعث ریڈ الرٹ برقرار ہے۔
وسطی چین میں چونگ کنگ اور سیچوان میں 29 اگست سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ چونگ کنگ اور سیچوان میں 14 اگست سے 19 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔