اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گرفتاری کا سن کر عمران خان رات کو موٹرسائیکل پر بھاگے تھے،محسن نواز رانجھا کا انکشاف

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن نواز رانجھا نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گرفتاری کا سن کر رات کو موٹرسائیکل پر بھاگے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں محسن نواز رانجھا نے کہا کہ جن عدالتوں سے عمران خان انصاف چاہتے ہیں ،انہی عدالتوں کے ججز کو دھمکیاں لگائی جارہی ہیں، ایک خاتون جج کو دھمکی دے کر کہا جارہا ہے کہ

تیار ہوجائو، تو یہ دھمکی ایک جج کو نہیں ان تمام ججز صاحبان کوہے جن کے پاس تحریک انصاف کے کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو بھی 14 دن تک ریمانڈ پررکھا گیا تاہم ہماری جانب سے کبھی اس طرح کی دھمکیاں نہیں دی گئیں، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہر وکیل ، ہر جج خود کو غیر محفوظ تصور کررہا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کوئی انوکھا لاڈلا نہیں ہے، اس کے ذہن سے یہ لاڈلا اب نکالنا چاہیے، بات کرتے ہیں ریاست مدینہ کی اور کیا ان کو نہیں معلوم کہ ریاست مدینہ میں خلفائے راشدین سب سے پہلے خود کو انصاف کیلئے پیش کیا کرتے تھے؟محسن رانجھا نے انکشاف کیا کہ گرفتاری کا سن کر عمران خان رات کو موٹر سائیکل پربیٹھ کر بھاگ گئے تھے اور جس جگہ رات گزاری تھی اس کا بھی ہمیں پتا ہے، اگر ان کو گرفتار کرنا ہوتا تو اس جگہ سے بھی کرسکتے تھے تاہم ہم دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان خود اپنے کھودے گڑھے میں گرنے والے ہیں تو ہمیں کوئی ان کے لیے گڑھا کھودنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا شہباز گل کی اتنی سیاسی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اس کا اتنا سیاسی سفر ہے اس کو اس طرح کی بات نہیں کرنا چاہے تھی، اس طرح کے بیانات دینا اگر پاکستان میں ٹرینڈ بن گیا تو پھر جو ملک دشمن عناصر ہیں وہ تو چاہتے ہی یہ ہیں کہ وہ اپنے ناپاک ارادے پاکستان کے خلاف استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…